Lam Yati Naziron Kafi Nazrin..... Naat Lyrics With Urdu Translate...
https://youtu.be/JAcOy3eWoZQ Lam Yati Naziron Kafi Nazrin..... Naat Lyrics With Urdu Translate... 👑 *اعلیٰ حضرت امام احمد رضا نے چار زبانوں عربی فارسی اُردو ہندی میں یہ نعت لکھی جس کی مثال نہیں ملتی۔* ✍🏽 *لَم یَاتِ نَظیرُکَ فِی نَظَر مثل تو نہ شد پیدا جانا* *جگ راج کو تاج تورے سر سوہے تجھ کو شہ دوسرا جانا* ☄ *ترجمہ* آپ کی مثل کسی آنکھ نے نہیں دیکھا نہ ہی آپ جیسا کوئی پیدا ہوا سارے جہان کا تاج آپ کے سر پر سجا ہے اور آپ ہی دونوں جہانوں کے سردار ہیں ✍🏽 *اَلبحرُ عَلاَوالموَجُ طغےٰ من بیکس و طوفاں ہوشربا* *منجدہار میں ہوں بگڑی ہے ہواموری نیا پار لگا جانا* ☄ *ترجمہ* دریا کا پانی اونچا ہے اور موجیں سرکشی پر ہیں میں بے سروسامان ہوں اور طوفان ہوش اُڑانے والا ہے بھنورمیں پھنس گیا ہوں ہوا بھی مخلالف سمت ہے آپ میری کشتی کو پار لگا دیں ✍🏽 *یَا شَمسُ نَظَرتِ اِلیٰ لیَلیِ چو بطیبہ رسی عرضے بکنی* *توری جوت کی جھلجھل جگ میں رچی مری شب نے نہ دن ہونا جانا* ☄ *ترجمہ* اے سورج میری اندھیری رات کو دیکھ تو جب طیبہ پہنچے تو میری عرض پیش کرنا کہ آپ کی روشنی سے سا...